پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ کب چاند پر اتاری جائےگی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کے خلائی اور اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے اعلیٰ عہدیداروں نے خوشخبری دی ہے کہ پاکستان جلد ہی اپنی ذاتی سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے والا ہے اور اس کی مقامی سطح پر تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
سپارکو کے ۔ سپارکو کے ڈپٹی چیف منیجرعاصم شبیرزیدی اور ڈپٹی منیجرڈاکٹر یاسر نے اپنے علحیدہ علحیدہ انٹرویوز میں کہا کہ پاکستان نے چاند پر اترنے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اس حوالے سے چاند پر بھیجی جانے والی سیٹلائٹ گاڑی کی مقامی سطح پرتیاری اور ڈیزائن پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی، امپورٹڈ نہیں بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہے تاہم چاند پر اترنے کا معرکہ سرکرنے کے لیے 3 سال کا عرصہ لگے گا۔
ڈاکٹر یاسرکا کہنا ہے کہ 2028 تک منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ پاکستان چاند پراپنی سیٹلائٹ اتار دے اس کے ڈیزائن اورتیاری پرکام جاری ہو چکاہے۔
سپارکو کے ڈپٹی چیف منیجرعاصم شبیر زیدی نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان نے چاند اوراس سے آگے سیٹلائٹ بھیجنے کا ارادہ کر لیا ہے اورہم اپنی خلائی تحقیق کوبھی وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عاصم شبیر زیدی نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارا تعاون خلائی اورٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں جاری ہے تاہم خلا ایک ایسا میدان ہے جو انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔
انہوں نے کہا ککہ سپارکومقامی سطح پر خلائی تحقیق پرتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہے، جس میں چاند پر اترنے کے علاوہ دیگر مختلف سیٹلائٹ سسٹم لانچ کرنا بھی شامل ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں کام جاری ہے اور جلد ہی آپ کواچھی خبرسننے کو ملے گی۔
پاکستان میں اسٹارلنک کی لانچنگ کے بارے میں پوچھے گیے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی اسٹارلنک کا نظام نیو کنسٹیلیشن سیٹلائٹ سسٹم ہے جو ہائی لیٹنسی کمیونیکیشن سروس فراہم کرتا ہے۔ اس لیے پاکستان میں ان کو لائسنس جاری کرنے کے لیے کام جاری ہے، جیسے ہی یہ مکمل ہوجائے گا اسے پاکستان میں لانچ کر دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی سیٹلائٹ ای او ون جمعہ کو لانچ کی تھی۔ ٹیم نے 2024 میں ایم ایم 1 مواصلاتی سیٹلائٹ بھی لانچ کی تھی، جس سے ملک بھرمیں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کوبہتربنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کامیابیوں میں 2024 میں چین کی مدد سے چاند کا مدار کامیابی کے ساتھ اترنا بھی شامل ہے۔
پاکستان نے گزشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا، اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چاند چاند گاڑی سپارکو سیٹلائٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاند چاند گاڑی سپارکو سیٹلائٹ کہ پاکستان پاکستان نے کام جاری چاند پر جاری ہے کے لیے
پڑھیں:
نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہو گی۔