وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔
اتوار کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورت حال سے آگاہ کیا اوراہم امور پرمشاورت کی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، اب ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات اور کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امور اہمیت بے روزگاری پاکستان جاتی امرا حکومت سیاسی و قومی مسلم لیگ ن مشاورت مہنگائی میاں شہباز شریف نواز شریف وزیر اعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہمیت بے روزگاری پاکستان جاتی امرا حکومت سیاسی و قومی مسلم لیگ ن مشاورت مہنگائی میاں شہباز شریف نواز شریف وی نیوز محمد شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ
پڑھیں:
وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.
دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.
دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس