مقررین نے کہا کہ ہمیں سلمان فارسیؓ، ابوذر غفاریؓ، مالک اشترؓ، محمد بن ابی بکرؓ، امام خمینیؒ، رہبر معظم علی خامنہ ای، شہید قائد عارف الحسینیؒ، شہید رئیسیؒ، شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، ابو مہدی المندسؒ، شہید حسن نصر اللہؒ و رفقاء جیسے پیروکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن محفل میلاد ولادت باسعادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام  محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوا، جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا حسن رضا مفکری نے حاصل کی، جشن مولود کعبہؑ سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں فہیم زیدی، ابراہیم حسین، رضی زیدی، محمد علی جعفری، محمد علی جلالوی، عدنان سیفی، راشد جلالوی، محسن علی جعفری، محمد تقی ایڈووکیٹ، صابر علی، کوثر علی، ماسٹر شایان علی نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا ڈاکٹر عمید عسکری کاظمی، مولانا حسن رضا مفکری، ناصر الحسینی، مولانا مختار علی نے فضائل امام علیؑ پر روشنی ڈالی۔

آغا کاظمی نے کہا کہ ہمیں مولا علیؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں مولائے متقیان کے پیروکار بننا چاہیئے، ہمیں سلمان فارسیؓ، ابوذر غفاریؓ، مالک اشترؓ، محمد بن ابی بکرؓ، امام خمینیؒ، رہبر معظم علی خامنہ ای، شہید قائد عارف الحسینیؒ، شہید رئیسیؒ، شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، ابو مہدی المندسؒ، شہید حسن نصر اللہؒ و رفقاء جیسے پیروکاروں کی ضرورت ہے۔ محفل میلاد میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارہ چنار کے مظلوم ملت جعفریہ کی نصرت و کامیابی، شہدائے پارہ چنار اور بیمار مریضوں کی صحت یابی کیلئے اور باالخصوص شام میں بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا و بی بی سکینہ کے روضہ مقدس کی حفاظت و تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے دعا کی گئی۔ جشن میں شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، حزب اللہ لبنان، غزہ کے شہداء، پاراچنار کے مظلوم شہداء و کل مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں ولادت باسعادت مولود کعبہؑ کی خوشی میں مٹھائی اور کیک تقسیم کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت ) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب و بارش متاثرین کے منہدم مکانات کی تعمیر کے لیے جاری فنڈ کرپشن کی نظر ہو ہوچکے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکاری امدادی فنڈز ہینڈز اور سندھ بینک کی گٹھ جوڑ اور مبینہ بدعنوانی کی نذر ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے گھروں کی تعمیر سے محروم ہیں اس سنگین صورتحال پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف 2 نومبر کو پنوعاقل سے سکھر تک لانگ مارچ نکالا جائے گا۔انہوں نے عوام، سیلاب متاثرین اور کارکنان ، کسان، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جا سکے اور متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے۔مولانا محمد صالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرین کے لیے جاری امدادی رقوم براہِ راست ان کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کے ذریعے ادا کی جائیں۔تاکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی بدعنوانی اور مداخلت کے بغیر یہ رقم حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب 
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ