25 سال بعد اداکاری کا اصل مطلب سمجھ میں آیا، ہریتھک روشن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ریاض : بالی ووڈ کے ’گریگ گاڈ‘ ہریتھک روشن نے اپنی اداکاری کے 25 سال مکمل ہونے پر اپنی جدوجہد اور ترقی پر روشنی ڈالی۔
معروف اداکار کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز کی تقریب میں فلمی صنعت میں ان کی بے پناہ خدمات پر اعزاز دیا گیا۔
جوائے ایوارڈز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہریتھک روشن نے کہا، ’’یہ ایک شاندار لمحہ ہے۔ میں یہاں ایوارڈ پیش کرنے آیا تھا، لیکن آپ سب کا شکریہ کہ مجھے یہ اعزاز دیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کی بصیرت کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اس شاندار شام کا حصہ بنایا۔‘‘
اپنے سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے ہریتھک نے کہا، ’’یہ 25 سال طویل محسوس ہوتے ہیں، لیکن مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اداکاری کو سمجھنے میں مجھے اتنا وقت لگا۔ میں ابھی اداکاری کے سفر میں پرواز کے لیے تیار محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ایوارڈ میرے دل میں موجود امید اور اگلے 25 سال کے عزم کی علامت ہے۔‘‘
ہریتھک روشن نے 2000 میں فلم "کہو نہ پیار ہے" سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا، جس کی ہدایتکاری ان کے والد راکیش روشن نے کی تھی۔ یہ فلم ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی اور ہریتھک نے بہترین اداکار اور بہترین ڈیبیو کے لیے فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔
ہریتھک روشن کی آنے والی بڑی فلم "وار 2" ہے، جس میں وہ کیارا اڈوانی، انیل کپور، اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم اگست 2025 میں ریلیز ہوگی۔ مزید یہ کہ ہریتھک فلم "الفا" میں بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے، جس میں عالیہ بھٹ اور شرواری واگ اہم کردار ادا کریں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جو نام ہم بھجواتے وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، نعیم حیدر
اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ لسٹ ہماری طرف سے بجھوائی گئی، یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا پچھلی دفعہ، اس سے پچھلی دفعہ، جو نام ہم بجھواتے ہیں وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، ان میں سے ایک دو کو بلا لیتی ہے اور باقی جو ہیں یہ نہیں کہ گیٹ کے قریب آئیں، بلکہ کوئی دو کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے، کوئی چار کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ خود ہائیکورٹ ملاقات کرانے کا حکم دے رہا ہے لیکن لسٹوں میں نام ہونے کے باوجود بہنوں کو بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ میں کافی دیر سے یہ بات سن رہا ہوں اور خود بھی حیران ہوں، آپ مجھے یہ بتائیں یہ خود مان رہے ہیں کہ ہم نے لسٹ دی سلمان اکرم راجہ نے یہ چھ بندے ملیں گے پی ٹی آئی کے، وہ قیدی ہے اندر وہ کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں ٹھہرا ہوا، جب میں نے جیل میں جانا ہے کسی سے ملنے اگر ملنے والا مجھے اون ہی نہیں کرتا تو میں کیسے ملوں گا؟، قیدی کے بھی کچھ رولز اینڈ ریگولیشنز ہوتے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ ہمیں عدالت بھیجتی ہے اور ہمیں نہیں ملنے دیا جاتا، حکومت اس پہ جو آرگیومنٹ کرتی ہے، جو پیش کرتی ہے وہ کہتی ہے کہ خان صاحب ملنا نہیں چاہتے، اب دونوں حضرات آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں، مجھے تو عجیب سا محسوس ہو رہا ہے، ہم نے بڑی طویل جیلیں کاٹی ہیں، نہ کبھی یہ جھنجھٹ میں پڑے ہیں، نہ کچھ۔ آرام سے عام قیدی کی طرح زندگی گزاری ہے بیچ میں۔