مرحوم جسٹس وقار احمد و دیگر کی درخواستوں پر اعتراضات پرسماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلا م آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں سابق مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، عدالت عظمیٰ کے برطرف جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل اپنے چیمبر میں دن 2بجے سماعت کریں گے۔ درخواستوں میں وفاق پاکستان اوردیگر کو سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور کے توسط فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستیں 2020ء میں دائر کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی
پڑھیں:
محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیرداخلہ نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔