آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی اے 207 کی روانگی میں پونے دو گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازیں ای ایف ایل 846 اور پی اے401 میں 5 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
موسم کی خرابی کے باعث ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔
 لاہور سے دبئی، جدہ، شارجہ، ریاض، استنبول کی پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ 
اسلام آباد ایئر پورٹ سے پروازوں کی روانگی میں 1 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھنٹے تاخیر کا شکار کی پروازیں
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
 اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔