کراچی:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔

پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا۔ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کے مطابق کو پانی

پڑھیں:

بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان

سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے 
بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں  نے  لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج  کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی
اڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں  نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا 
ریلوے حکام  نے بوگیوں کی عدم دستیابی پرمسافروں کو ری فنڈنگ کا اعلان کیا 
 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: کے الیکٹرک تیکنیکی سروے کروانے کے لئے تیار
  • سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
  • کسی بھی تیکنیکی سروے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کے الیکٹرک
  • ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  •  باغبانپورہ : بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل