چینی طرز کی جدیدکاری میں ایک نیا ٹھوس قدم آگے بڑھا یاگیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز


چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، شی جن پھنگ
بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کاموں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری میں ایک نیا ٹھوس قدم آگے بڑھا یاگیا ہے ۔ جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے آزادانہ جدت طرازی کو مضبوط کیا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،

جس نے مؤثر طریقے سے نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم نے ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کیا ہے، چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ممالک کی سفارت کاری کو گہرا کیا ہے، اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 2024 میں تمام جمہوری جماعتیں اور غیر جماعتی شخصیات نے چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی ہے ، فعال طور پر تجاویز پیش کی ہیں ، جمہوری نگرانی کو مضبوط کیا ہے ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے سائنسی فیصلہ سازی اور پالیسیوں کے مؤثر نفاذ میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی طرز کی

پڑھیں:

پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور

اسلام آباد:

پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔

کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • بیرونی مداخلت اور سازشوں کے خلاف ٹھوس موقف
  • پاکستان میں فٹبال کا فروغ، فیفا سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے
  • چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ
  • ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت فری وائی فائی سروس کا دائرہ بڑھا دیا گیا
  • پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
  • معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ
  • آزادصحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، قاضی اشہد عباسی
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور