2025-04-28@10:58:06 GMT
تلاش کی گنتی: 3008
«چینی طرز کی»:
بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد پاکستان کی ائیر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق ملائیشیا جانے کے لیے پاکستان کی ائیر لائن بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔ پی آئی اے کی پروازوں کی جانب سے چینی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے، پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 چینی فضائی حدود میں موجودہے۔ بوئنگ 777 طیارہ 120 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا ملائشیا جانے والا طیارہ چینی فضائی حدود استعمال کرکے کوالالمپور پہنچا تھا۔
چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2...
چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی ایواڈز سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ...

امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے...
چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کے تحت ساؤتھ چائنا سی ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تھیئَے شیئن جیاؤ اورنیو عہ جیاؤ کی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام پر ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی کا شکار ہے جبکہ نیو عہ جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام صحت مند ہے۔تھیئَے شیئن جیاؤ اور نیو عہ جاؤ چین کے جزائر نان شا کا حصہ ہیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی...
نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے ’بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیاسی قیادت پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور جھوٹے الزامات کو چھپانے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی دارالحکومتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ...
ویب ڈیسک:چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔ چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اداکارہ سجل علی اور فواد خان بھائی، بہن؟ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ...
بھارت نے آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹنے کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ شعیب اختر کے چینل کو دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں جہاں وہ کرکٹ اور معاشرتی موضوعات پر اپنی دوٹوک اور بے لاگ رائے پیش کرتے ہیں۔ اپنی بات...
بیجنگ :’’محنت کش وقت کا باب لکھتا ہے، اور جدوجہد ایک بہتر مستقبل تخلیق کرتی ہے‘‘، یہ قول چینی رہنما شی جن پھنگ کا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں محنت کشوں، جدوجہد اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تعریف اور خواہش کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا۔ چین کے ابھرتے ہوئے پس منظر میں ماہرین اور اسکالرز اسے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کر سکتے ہیں اور اگر چینی عوام خود چین کے عروج کے کوڈ کا جواب دیں تو یہ بہت آسان ہونا چاہیے: یہ عظمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی عوام کے پسینے اور...
امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ محض محصولات کے نفاذ اور جوابی کارروائیوں کا ایک سلسلہ نہیں ہے؛ یہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان ایک وسیع تر اور گہری جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مرکز میں اقتصادی بالادستی، مستقبل کی تکنیکی برتری، اور بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کی رسہ کشی ہے۔ اس تنازعے نے، جو کئی برسوں سے جاری ہے، نہ صرف ان دو اہم ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سپلائی چینز، بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں، اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے اثرات دور رس اور کثیرالجہتی ہیں، جو عالمی معیشت کے ہر...
اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل...
بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نیا بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کیے جانے والے اس فیصلے میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز بھی شامل ہیں۔ On the recommendations of the Ministry of Home Affairs, the Government of India has banned the 16 Pakistani YouTube channels including Dawn News, Samaa TV, Ary News, Geo News for disseminating provocative and communally sensitive content, false and misleading narratives and… pic.twitter.com/AusR1fCkvN — ANI (@ANI) April 28, 2025 بھارتی حکام نے یہ پابندی اس بنیاد پر لگائی ہے کہ ان چینلز نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔ چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لندن ، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شخص...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں چینی وزیرخارجہ نے انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ دوران گفتگو اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔ اس موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے لیے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا...

پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔ واضح رہے کہ چار روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک...
چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین، ترکیہ: سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کو عالمی سطح پر سراہا گیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین اور ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرلیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں ایس سی او وزرائے صحت کانفرنس میں شرکت کی۔ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر صحت سے ملاقات کی۔ وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر صحت کے شعبے، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر پڑوسی ملک ہیں، پاکستان اور ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ بارڈرز پر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہی دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بےبنیاد پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ
بیجنگ : چائنا نیوکلیئر انرجی ایسوسی ایشن نے “چائنا نیوکلیئر انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025” بلیو بک جاری کر دی ہے۔ بلیو بک کے مطابق، اب تک چین میں فعال ، زیر تعمیر اور منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی کل تعداد 102 ہے، جن کی تنصیبی صلاحیت 113 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین میں جوہری بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔2024 میں، ملک بھر میں فعال نیوکلیئر پاور یونٹس کی مجموعی بجلی کی پیداوار 444.7 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ چکی تھی جو ملک کی بجلی کی پیداوار کا 4.72...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال ہےاور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو اپنے لانگ رینج '' پی ایل 15،، میزائل دئیے ہیں اور پاکستان کی طاقت بڑھانے کی کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دئیے جانے والے میزائلوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہے اور اس کی رینج دوسو کلو میٹر تک ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی ہم منصب کی ملاقات میں بھی بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔ نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ لاہور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا...
ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی اہم بندرگاہ پر مزید دھماکے ہوئے، کل سے اب تک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، جب کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران میں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ مومینی نے بتایا کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں, جن میں سے 300 اب بھی بندر عباس کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ مریضوں کو جن کو مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے،...
بھارت کی سازش ناکام، سلامتی کونسل میں پاکستان اور چین نے مکروہ منصوبہ بے نقاب کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کو ایک اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب پاکستان اور چین کی کوششوں سے کونسل کا اعلامیہ بھارت کے حق میں نرم کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، جو اس وقت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اس نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت تو کی، مگر چین کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلامیے کی زبان میں ایسی تبدیلیاں کروائیں کہ بھارت کو...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک چین میں 10 ارب یوان کا پانڈا بانڈ جاری کر دے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔ ...
ویب ڈیسک :پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈز جاری کردے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا بارے اے آئی آئی بی اور اے ڈی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی ہے۔واشنگٹن میں غیر ملکی ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں...
فوٹو فائل آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے برآمدی مال کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، ایکسپورٹرز سہولت اسکیم سے فائدہ نہیں پا رہے، ان حالات میں برآمدی ہدف پورا نہیں ہوگا۔لاہور میں چیئرمین نارتھ زون اسد شفیع اور ایکسپوٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ارشد نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات بھی ہڑتال ختم نہیں کرواسکی، 120 سپننگ ملز اور 100 جننگ ملیں بند ہوچکی ہیں 90 دن کے ریلیف ٹیرف میں مال پہنچنا چاہیے تھا۔ چیئرمین آپٹما نارتھ زون اسد شفیع...

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے اسلام آباد کو ایک جدید اور فعال کاروباری مرکز میں ڈھالنے کے لیے باہمی روابط اور اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر جناب ناصر منصور قریشی نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک خیرمقدم...
ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انھوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کے اس دور میں ایران افہام و تفہیم کے لیے کوششیں کرسکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کی اس پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلگام حملے کے بعد اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم مںصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں، توانائی اور شہری خدمات سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنا تھا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چینی سرمایہ کاروں کو کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے شہر کی بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر صلاحیت کو اجاگر کیا، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروگراموں کے ذریعے چینی طلباء کو اسکالر شپ دینے...
امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین چیلنج ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو...
چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نگرانی کو مضبوط بنانے پر 20 ویں اجتماعی سٹڈی کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سٹڈی کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے تیز ارتقاء کے پیش نظر ہمیں خود انحصاری پر قائم رہتے ہوئے اور اے آئی کے اطلاق پر زور دیتے ہوئے چین کی مصنوعی ذہانت کی صحت مند،فائدہ مند، منظم، محفوظ اور منصفانہ...
بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر نے ہنگامی مشاورت کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی، چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی. ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں...
شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اولار بیک شارشییف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ایس سی اوکی کوششوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لئے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال اور قریبی رابطے پر اتفاق کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے...
بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ...
(گزشتہ سے پیوستہ) کشمیرمیں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا جغرافیائی،سیاسی وعسکری اورانٹیلی جنس تناظرمیں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیاجائے توبھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرماضی میں مختلف داخلی فالس فلیگ آپریشنزکا الزام لگتارہاہے جوبعدازاں تحقیقات پرانڈین سازش کے بھیانک اورخوفناک چہرے سے نقاب ہٹانے میں مددگارثابت بھی ہوچکاہے۔مثلاچھٹی سنگھ پورہ جموں، پٹھانکوٹ اورممبئی حملوں کے تناظرمیں یہ بحث ہمیشہ زندہ رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کارروائیوں میں داخلی ہاتھ ملوث رہاہے،جو عالمی رائے عامہ کومتاثر کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔اسی طرح،ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی،اوربلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی بھارتی سرپرستی کے بھی مصدقہ شواہد موجود ہیں،جنہیں پاکستان متعددبین الاقوامی فورمزپرپیش کرچکاہے۔ خطے کی موجودہ عالمی صورتِ حال محض دوقوموں کی کشمکش...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی،قابل تجدید توانائی،پانی کی قلت جیسے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی سفارتی و پارلیمانی کامیابی پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹرز، اسپیکرز صوبائی اسمبلیاں اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم سفارتی اور پارلیمانی سنگِ میل کی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پوری قوم اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے بھی باعثِ افتخار...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس، ممبر اسٹیٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر انوائرمنٹ، سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ڈی ایم اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں سی ڈی اے کی مالیاتی پوزیشن، زرائع آمدن اور ان کو مستقل بنیادوں پر مزید بڑھانے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے جائزہ...
امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...
چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے بیجنگ : سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے تجزیے اور مطالعے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، سماجی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے اور سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ ساتھ ساتھ...
کراچی: گلشن اقبال میں تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ بھینس کالونی کے ایک گھر میں پانی کی بالٹی میں کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے آفیسر ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنے مصنوعی تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو کرنے کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں نوجوان کی لاش 19 سالہ محبوب علی ولد شبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق...
ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم...
ملک اشرف : لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر ،میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کو بغیر کارروائی ری شیڈول کردیا گیا ۔ جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ، تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ دوہزار تئیس کو درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو...
ویب ڈیسک: چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلائی مسافر جلد چین کے خلائی اسٹیشن "تیانگونگ" پر جانے والے بین الاقوامی مشن کا حصہ بنیں گے۔ چینی خلائی ایجنسی کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کا انتخابی عمل جاری ہے، جو رواں سال فروری میں دستخط شدہ تعاون کے معاہدے کے تحت شروع ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرحلہ وار عمل میں دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔انتخاب کا عمل تین مراحل پاکستان میں ابتدائی مرحلہ، چین میں دو اضافی مراحل پر مشتمل ٹیسٹنگ اور انٹرویوز پر مشتمل ہے۔لن شی جینگ نے مزید بتایا کہ منتخب خلاء بازوں میں سے ایک...
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے معیشت تباہی کا شکار۔ کشمیر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے معیشت تباہی کا شکار ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ سے لاکھوں افراد بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 2019کے بعد سے زرعی مصنوعات کی ترسیل پر پابندیوں کے باعث معیشت کو 400 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچا۔بھارتی پالیسیوں سے سیاحتی شعبے کو 100 کروڑ سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس...
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ...
بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو الجھا تے ہیں اور بین...
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی...

جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)زیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کو 35 یوم کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا دورہ ، چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ساتھ منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ ۔ چیئرمین سی ڈٰ ی اے نے ہدایت کی کہ جناح سکوائر مری روڈ...

کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزاسے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرز نے زمبابوے کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی تعریف کی اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے...
سٹی 42: چیئرمین نیب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ،صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد اور کور کمیٹی ممبران نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار، ڈی جی آپریشنز امجد مجید اولکھ ،ڈی جی نیب ملتان اور ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر افسرموجود تھے،بریفنگ میں پنجاب کے مختلف چیمبرز کے صدور نے شرکت کی ،چیئرمین نیب کو گزارشات پیش کیں ،چیئرمین نیب نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نیب بزنس سہولت سینٹر کا افتتاح بھی کیا چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا 2سالوں میں نیب میں متعدد ریفارمز کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ریکارڈ ریکوری کی،دو برسوں میں کسی کی...
معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے، اس کے علاؤہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی چھپانے...
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. تقریب میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین سی...
پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے کی ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار...
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔ فینکوڈ نامی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور...
بیجنگ :جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-20 کیریئر راکٹ کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور تقریباً 10 منٹ بعد شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ خلابازوں کی خیریت کے ساتھ یہ لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی ۔یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پانچواں انسان بردار مشن اور اس منصوبے کے قیام کے بعد سے پینتیسواں مشن ہے۔اب تک چین کے کل26 خلاباز 41 بار فلائٹ مشن انجام دینے کے لیے...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کینیا کے صدر کی اہلیہ ریچل روٹو سے بیجنگ میں ملاقات کی جو کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر تھیں۔جمعرات کے روزپھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کی منتظر ہیں۔پھنگ لی یوان نے ریچل روٹو کو غربت کے خاتمے میں حاصل کی گئی چینی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے سماجی بہبود کے لیے ریچل کی طویل مدتی خدمات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجربات کا تبادلہ کریں...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی. دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو نئے دور میں چین – کینیا ہم نصیب معاشرے تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کینیا کو جدید کاری کی راہ پر ساتھی اور سچے دوست کے طور پر اپنے سفر کو جاری رکھنا چاہئے اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین اور کینیا کو اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کا مضبوط دفاع کرنے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد...
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) بھارت کی مبینہ “آبی دہشت گردی” پر چین نے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ چین کی وزارتِ آبی وسائل کے اعلیٰ افسر وانگ شن زے نے بھارت کی آبی ہتھیار سازی کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، تو چین بھی اسی طرز پر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔وانگ شن زے نے خبردار کیا کہ چین اب اپنی آبی پالیسی میں انقلابی تبدیلیوں پر غور کر رہا ہے، اور اگر بھارت پانی کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا ہے تو چین کو بھی اسی حکمت عملی کو اپنانے سے کوئی جھجک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کے کنٹرول میں بہنے والے...
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔ جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے...
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔ بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
(گزشتہ سے پیوستہ) نیشنل ڈیفنس سٹاک پائل کے مطابق امریکا کے پاس اگلے دوسال کی ضرورت کے لئے نایاب معدنیات کاہنگامی ذخیرہ موجودہے لیکن سالانہ ضرورت کے لئے ساڑھے چارہزارٹن معدنیات صرف فوجی ہوئی جہازوں کے لئے درکارہوتاہے اورسالانہ ضرورت کا 10 فیصد نایاب معدنیات یعنی ایک ہزارٹن بیٹریاں بنانے کے لئے درکارہوتاہے۔اس لئے خدشہ یہ ہے کہ ہنگامی سٹاک سے استعمال کرنے کی پالیسی مستقبل کے کسی بڑے خطرے کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ امریکانے چینی نایاب معدنیات کے متبادل کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس میں مغربی آسٹریلیامیں نئے کان کنی منصوبوں میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔اسی طرح کیوبک کینیڈا میں(دنیاکا60 فیصد ) نائوبیئم کے ذخائر موجود ہیں لیکن پروسیسنگ نہ ہونے کے...