حجاج اللہ کے مہمان ، معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہ کرو ںگا،وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکا کو حج فنڈ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حج 2025 میں معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر تفصیلات طلب کرلیں اور حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیااجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کرام کی رہائش اور سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے، حجاج کرام کے لیے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں کسی قسم کی شہباز شریف حج 2025 کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025
یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔
واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔
ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف