مراکش کشتی حادثہ: ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔
وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے۔ زندہ بچنے والے مذکورہ پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید ہے۔
یاد رہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی تارکین وطن کشتی حادثہ اور پاکستانی مراکش کشتی حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی تارکین وطن کشتی حادثہ اور پاکستانی مراکش کشتی حادثہ اور پاکستانی ایک اور
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔