سیاسی عدم استحکام کیوجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے، علامہ عامر ہمدانی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاراچنار میں امن و امان کے قیام کے لیے مستقل حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کیوجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز مہنگائی، یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں کشمیریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، امن و امان کے قیام اور دیگر بحرانوں سے نجات کے لیے ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ کردار منہ بولتا ثبوت ہے۔ علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے مزید کہا کہ پاراچنار میں عرصہ دراز سے امن و امان کی انتہائی ناقص صورتحال ہے، جس کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے یہاں تک کہ معصوم بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاراچنار میں امن و امان کے قیام کے لیے مستقل حل نکالیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے محنت کش مزدور پیشہ طبقہ تباہ حالی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے، یہاں تک کہ مڈل کلاس طبقہ بھی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں۔ حکومت نے غریب قوم کو سہانے خواب دکھائے مگر اس کی تعبیر تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود کہیں نظر نہیں آرہی ہے، جس کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی ناقص صورتحال ہے۔ سیاسی استحکام کے نتیجے میں ہی معاشی استحکام کا انقلاب برپا ہو سکتا ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہو سکتی ہے، اسی لیے حکومت اس سلسلے میں ذمہ داری کا کردار ادا کرے تاکہ عام غریب شہری حقیقی معنوں میں خوشحال ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس
اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کا سب سے پہلا حل اتفاق و اتحاد ہے، آج امریکہ اور اسرائیل سمیت طاغوتی طاقتیں اگر مسلمانوں پر حملہ آور ہیں تو یہ سب مسلم ممالک کی باہمی نااتفاقی کا نتیجہ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی پشاور میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’اتحاد امت و استحکام پاکستان‘‘ کانفرنس کا انعقاد جامعہ ہذا میں کیا گیا، جس میں ملکی سطح کے شیعہ، سنی علمائے کرام نے شرکت و خطابات کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کا سب سے پہلا حل اتفاق و اتحاد ہے، آج امریکہ اور اسرائیل سمیت طاغوتی طاقتیں اگر مسلمانوں پر حملہ آور ہیں تو یہ سب مسلم ممالک کی باہمی نااتفاقی کا نتیجہ ہے۔