محمد رضوان پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آؤٹ کرلیے ہیں جس نے انہیں پاکستان کے ٹاپ وکٹ کیپنگ کھلاڑیوں میں شامل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آؤٹ کیے تھے۔ کامران اکمل نے 99 اننگز میں 206 آؤٹ کیے جبکہ سرفراز احمد نے 104 اننگز میں 182 آؤٹ کیے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی سی بی کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔
واضح رہے وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔