زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ،لوگوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
تائیوان(نیوز ڈیسک)تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسلام آباد: بچوں سے مبینہ زیادتی کا کیس، گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ریشابھ پنت چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کرس ووکس کی گیند کو ریورس سویپ کھیلنے کے کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
انگلش فاسٹ بولر کی گیند بھارتی بیٹر کے دائیں پاؤں پر لگی تھی جس کے سبب انہیں اپنی بقیہ اننگز چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔
کرس ووکس کی گیند ریشابھ پنت کے پیر پر لگی تو امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، لیکن زخمی ہونے کے باعث پنت کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر 48 گیندوں کا سامنا کرکے 37 رنز بنا چکے تھے۔
بھارتی بیٹر پنت یقینی طور پر چوتھے ٹیسٹ کے بقیہ میچوں میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے لیکن ان سے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ بی سی سی آئی کے طبی عملے کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے اسکیننگ کے بعد پنت کے پاؤں پر فریکچر کی تصدیق ہوئی، جس کے لیے بھارتی بلے باز کو تقریباً 6 سے 8 ہفتے آرام کرنا ہوگا۔
دھرو جورل کو چوتھے ٹیسٹ میچ کی بقیہ اننگز کے لیے بھارت کے وکٹ کیپر کے طور پر متبادل بنایا گیا جبکہ انہیں آخری ٹیسٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔