آرمی چیف اور PTI رہنماؤں کی بلاشیڈول ملاقات میں کیا بات ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔
اس ذریعے سے اس بات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا کہ آیا وزیراعظم کو آرمی چیف اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔
ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کوئی خصوصی شیڈول نہیں تھا۔
کہا جاتا ہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ امن عامہ کے حوالے سے ہوئی ملاقات کے بعد آرمی چیف سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رابطہ کرکے اپنے اور پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر علی سے خصوصی بات چیت کیلئے کہا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف نے اُن کی بات سنی لیکن جب انہوں نے پی ٹی آئی کے مسائل کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت سے بات کریں۔ یہ ذریعہ وزیراعظم سے قربت رکھتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے اُن سے کہہ دیا کہ وہ ایسے معاملات میں نہیں پڑیں گے۔
پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر نے جمعرات کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے علی امین گنڈا پور کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
بیریسٹر گوہر نے پہلے اس بات کی تردید کی تھی تاہم انہوں نے ملاقات کے حوالے سے اعتراف اُس وقت کیا جب عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بیریسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف کے حالیہ دورۂ پشاورت کے موقع پر اُن سے ملاقات کی تھی۔
خبروں کے مطابق، عمران خان نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کو پیش کئے۔ تاہم، بیریسٹر گوہر نے بعد میں کہا کہ ملاقات میں سیکیورٹی امور بات ہوئی۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سیکورٹی امور پر ہوئی ملاقات میں وہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ آرمی چیف کے ساتھ کیوں بیٹھے۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا تھا۔ تاہم، مذاکراتی کمیٹی کے کچھ نون لیگی ارکان بشمول رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی نے اصرار کیا کہ سیاسی معاملات یا ملاقات کے بارے میں عمران خان نے جو کچھ کہا ہے اس پر بات کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔
عمران خان کی جانب سے اس اہم ملاقات کی تصدیق سے قبل دی نیوز نے خبر دی تھی کہ بیریسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کی تین انتہائی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے اور یہ بیک چینل میٹنگز جاری رہیں گی۔
اگلی ملاقات میں ایک وفاقی وزیر اور دو اہم افراد بظاہر پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات میں شامل ہوں گے۔ تاہم، ان ملاقاتوں کا نتیجہ پی ٹی آئی کی آئندہ کی پالیسیوں اور پارٹی کے طرز سیاست پر منحصر ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور بیریسٹر گوہر وزیراعظم کو کہ ا رمی چیف کے حوالے سے ملاقات میں ملاقات کے انہوں نے گوہر نے کے ساتھ کی جانب کی تھی بات کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔