انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 3 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 20 کلو 800 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف حکام نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 14.
اُدھر بند روڈ لاہور پر واقع بس اسٹینڈ کے قریب 2 ملزمان کے بیگ سے 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔