’حکومت آئی پی پیز سے بجلی خریدے گی تو پیسے دے گی‘بڑی خوشخبری آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاور ڈویژن نے بجلی خریدنے سے متعلق آئی پی پیز کی پرانی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے 14 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا اور اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 1994اور 2002 پالیسی کے 5 آئی پی پیز بند ہوچکے، حکومت کو 411 ارب روپے کی بچت ہوئی، بیگاس کے 8 آئی پی پیز کے ٹیرف کو ڈالر اور درآمدی کوئلے سے ڈی لنک کردیا گیا جس سے حکومت کو 238 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
خواتین کو انکے حق سے محروم کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،خاتون محتسب پنجاب
وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ 14 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کیا، ا س سے حکومت کو 802 ارب کی بچت ہوگی، آئی پی پیز کے پلانٹس آپریشنل ہونگے تو ہی کیپسٹی چارجز ملیں گے اور اب بجلی بنائیں نہ بنائیں کیپسٹی پیمنٹ ملنے کی تجویز ختم کردی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے اب این ٹی ڈی سی کو 3 اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، این ٹی ڈی سی گرڈ کے لیے الگ کمپنی بنائی جائے گی جب کہ این ٹی ڈی سی کے ملازمین کو نیشنل گرڈ کمپنی میں شفٹ کرنے کی تجویز ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔