حنا خان آج تک وہ اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ٹیلی وژن اداکارہ روزلین خان جو اسٹیج 4 کینسر سے بچی ہیں، انہوں نے اداکارہ حنا خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے کینسر کی بحالی کے بارے میں مبالغہ آرائی کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ روزلین نے حنا کے 15 گھنٹے کی سرجری کے دعوؤں پر تنقید کی اور علاج کے دوران ان کے رویے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے حنا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی میڈیکل رپورٹس عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ اپنی صداقت ثابت کرسکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روزلین جو خود اسٹیج 4 کینسر سے صحتیاب ہو چکی ہیں، نے اس موذی مرض پر اپنی معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے حنا خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے علاج کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں روزلین نے حنا خان کے 15 گھنٹوں کی سرجری کے دعوے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر، وہ سرجری کے بعد 3 دن تک بے ہوش رہیں، لہٰذا سرجری کے بعد فوراً مسکراتے ہوئے آپریشن تھیٹر سے باہر آنے کے دعوے پر یقین کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟
اداکارہ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ حنا توجہ حاصل کرنے کے لیے مبالغہ آرائی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ماسٹیکٹومی، جس میں پورے سینے کا آپریشن شامل ہے، ایک بڑی سرجری ہے جو 8 سے 10 گھنٹے تک جاری رہتی ہے، اور اس دوران نمونے لیب ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے جاتے ہیں جبکہ مریض بے ہوش رہتا ہے۔ انہوں نے حنا پر کیمو تھراپی کے دوران دنیا گھومنے کی بھی تنقید کی، اور کہا کہ یہ کینسر کے علاج کے پروٹوکول کے خلاف ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ حنا نے اپنے گنجے پن کو چھپایا اور یہ سوال اٹھایا کہ انہوں نے اپنے کینسر کے علاج پر کھل کر بات کیوں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حنا واقعی تیسرے مرحلے پر ہوتیں تو انہیں ریڈی ایشن سے گزرنا پڑتا، اور یہ بھی کہا کہ حنا علاج کی تفصیلات چھپا رہی ہیں تاکہ ان کی حقیقت سامنے نہ آئے۔
روزلن نے حنا کو چیلنج دیا کہ اگر وہ واقعی کینسر کے علاج کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرنا چاہتی ہیں تو اپنی میڈیکل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں۔ حنا کے اقدامات صرف پبلسٹی سٹنٹ ہیں تاکہ خبروں میں رہ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرجری کے انہوں نے رہی ہیں علاج کے کہا کہ
پڑھیں:
ضعیف کینسر مریضہ خاتون کو رشتہ دار سڑک کنارے چھوڑ کر فرار
بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اور مرد نے معمر خاتون کو سڑک کنارے چھوڑا، پھر خاتون نے اس پر چادر ڈالی دوسری خاتون نے منہ سے چادر ہٹائی تو بوڑھی خاتون دہائیاں دینے لگی۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودیھا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ دار ایک معمر خاتون کو سڑک کنارے بے یار و مددگار حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور عورت بزرگ خاتون کو سڑک کے کنارے لا کر چھوڑتے ہیں، بعد ازاں ایک خاتون اس پر چادر ڈالتی ہے جبکہ دوسری خاتون چادر ہٹا کر اسے روتا ہوا چھوڑ جاتی ہے۔
ضعیف خاتون کینسر کی مریضہ تھی اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ بدھ کی رات تقریباً دو بجے دو خواتین اور ایک مرد ای-رکشہ سے آئے اور ضعیف خاتون کو وہاں اتار کر چھوڑ دیا۔ ان میں سے ایک خاتون نے مڑ کر ضعیف خاتون کا چہرہ دیکھا، پھر کچھ کہے بغیر تینوں وہاں سے چل دیے۔
واقعے کی اطلاع جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے درشن نگر چوکی پولیس کو ملی، جس کے بعد ضعیف خاتون کو فوری طور پر میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ علاج کے دوران شام کو انتقال کر گئیں۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے، مگر اندھیرے اور فاصلے کی وجہ سے ای-رکشہ اور اس میں سوار افراد کی شناخت ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس ضعیف خاتون کے رشتہ داروں کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
واقعے کے منظر نے ہر دیکھنے والے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف خاندانی رشتوں کی بے حسی کا آئینہ دار ہے بلکہ معاشرے میں بڑھتے بے رحمانہ رویوں پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔