کراچی: وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
کرچی شہر میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے وال چاکنگ، پمفلٹس تقسیم پر 4گرفتار8ایجنٹ،17بھکاری بھی زیر حراست شہر میں وال چاکنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جا سکےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔
کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وال چاکنگ
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔