مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں صیہونی جارحیت میں 6 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین کیمپ کے قریب العمل اسپتال میں قابض فوج کی گولیوں سے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس زخمی ہو گئے۔
 
 عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دراندازی شروع ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز جینین کیمپ کے آس پاس سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اسرائیلی اخبار "Haaretz" کے مطابق قابض فوج نے  آپریشن شروع ہونے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کو علاقے سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فوجی کمک کو الجلمہ چوکی سے جینین کی طرف بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زخمی ہو گئے کیمپ کے کے قریب
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔