لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ، 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔
اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔