’ ایلون مسک کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں‘ ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر دیکھ کر سب ہی دھنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین پریشانی میں مبتلا دکھائی دیے۔ کیا یہ حقیقت میں ٹیسلا کا ٹرک ہے یا کسی پاکستانی آرٹسٹ کی کاریگری ہے۔
درحقیقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹیسلا سائبر ٹرک کو پاکستان کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
لیکن یہ اصل ٹیسلا ٹرک نہیں ہے بلکہ لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اس کو پہچان بھی نہیں پا رہا کہ یہ کاپی ہے یا اصل۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ’جگاڑ راکڈ، ایلون مسک شاکڈ‘۔
Jugaar rocked
Elon shocked pic.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 21, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ وہ اسی چیز کا انتظار کر رہے تھے۔
I was actually waiting for this ???????????? pic.twitter.com/9uTZy1Bxwr
— چوہدری (@SpaceeKing) January 21, 2025
علی زاہد لکھتے ہیں کہ یہ پاکستانی ٹیسلا ہے۔سعدی مغل نے ایلون مسک سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔