پڈعیدن: نوجوان کی لاش برآمد کرنٹ لگنے سے ہلاکت کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے مصر جی واہ کے قریب گائوں منہڑو میں نوجوان کی لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، متوفی کی شناخت جمشید علی عمرانی کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق جمشید علی لائن مین تھا جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ دوسرے واقعے میں ہالانی میں کاشف کریانہ اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے دکان کا تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس کا مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ماسکو: روس کے ایک دور دراز علاقے امور ریجن میں ایک پرانا اے این-24 مسافر طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق، اس سانحے میں تمام 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل تھے۔
برطانوی جریدے دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ خاباروفسک–بلاگوویشچینسک–ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا، جب ٹنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا۔
???????????? BREAKING:
Wreckage of missing AN-24 plane carrying 49 people has been found 15 km from Tynda, Russia.
All passengers are feared dead from the crash. https://t.co/z1YxjD8lfN pic.twitter.com/c5XPd0i5QV
ہیلی کاپٹرز کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم گھنے جنگلات اور خراب موسم ریسکیو آپریشن میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
Bu gün Rusiyada qəzaya uğrayan təyyarənin görüntüləri yayımlanıb https://t.co/sF6UlE6lHr pic.twitter.com/D5mU4Qhayr
— Operativ Media (@operativmedia) July 24, 2025حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی زندہ شخص کے آثار نہیں ملے، اور یہ سانحہ روس کی حالیہ ہوابازی کی تاریخ کا ایک اور المناک باب بن گیا ہے۔