جسٹس اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جسٹس محمد اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس سلسلے میں تقریب حلف برداری کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جسٹس کامران ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف لیا۔تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان، سینئر وکلا ء اور وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس اعجاز سواتی
پڑھیں:
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے و دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔