پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔میٹرک کے مضامین میں آلائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لیے گئے۔نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔
آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی منگل کی شب بیجینگ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات صحت کے ماہرین بیجینگ میں منعقد ہونے والی دو روزہ گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر میں صحت کی صنعت کا نیامستقبل اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے یہ ماہرین خصوصی مقالے بھی پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرسید مصطفی کمال اور ڈریپ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی چائنا کے وزارت صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال، زچہ و بچہ کی صحت اور پاکستان میں چائنا کی ٹیکنالوجی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
عالمی صحت کانفرںس میں پاکستان سمیت دنیا بھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر اثرات، اور عالمی صحت کی کوریج جیسے موضوعات پر بھی اہم تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کانفرنس میں پھیپھڑوں کی صحت کے اقدامات، اور بائیوفارماسیوٹیکل ترقی پر بحث ہوگی۔
ساتھ ہی چین-جاپان صحت کی صنعت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عالمی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کا مقصد رکھتا ہے۔