ملک میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 مہینوں میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔ یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، لیہ ، بھکر اور ملتان میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ پنجاب کے بارانی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔
راجن پور،بہاولپور،بہاولنگر سرگودھا،خوشہاب،میانوالی میں ہلکی خشک سالی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سندھ میں بھی کراچی ٹھٹھہ بدین حیدرآباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ بلوچستان میں اورماڑا خاران تربت کیچ پنجگور سمیت مختلف شہروں میں ہلکی خشک سالی نمودارہوچکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپرٹیکس میں کمی کی تیاریاں
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
ذرائع کے مطابق سالانہ 30 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس بدستور 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، سالانہ 30 کروڑ سے زائد منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپرٹیکس بدستور 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں فی الحال کمی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں 850 سی سی کی گاڑی پر سیلز ٹیکس میں 5.5 فیصد اضافے کا امکان ہے، 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء اور خام مال پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے۔
نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز سے متعلق حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
اس کے علاوہ مقامی صنعت کیلئے امپورٹڈ خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، امپورٹڈ سامان پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی متوقع ہے، مقامی صنعت کیلئے امپورٹڈ خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے یا کمی کا فیصلہ ہوگا، بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کیلئے بھی خام مال ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کا امکان ہے۔