آئی فون یوزرز کیلیے 10 زبردست ٹپس جو زندگی کو آسان بنا دیں گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اگر آپ آئی فون یوزر ہیں یا آئی فون خریدنے والے ہیں تو آپ کو دنیا کے مشہور ترین اسمارٹ فونز کی ایسی 10 ٹپس اور ٹرکس کے بارے میں لازمی پتا ہونا چاہیے جو اس کی خصوصیات کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔
اشتہار ہٹائیںاگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو غیر ضروری اشتہارات سے تنگ رہتے ہیں تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آئی فون کے سفاری براؤزر میں جا کر الٹے ہاتھ کی جانب نیچے کے آپشنز پر کلک کرنا ہے، اس میں “hide and distracting items” پر کلک کریں، اس کے بعد پیج پر ہر اشتہار کے آگے “hide” لکھا نظر آنے لگے گا، جس پر کلک کر کے آپ ان چاہے اشتہار سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
Formula: Safari Browser > Options > “Hide and distracting items” > Tap “Hide” for ads.
ہیپٹک ٹچ کے ذریعے آپ کسی بھی ایپلیکیشن کو کھولے بغیر ہی تھوڑی دیر آئکن دبا کر رکھیں تو بنیادی سیٹنگز سامنے آجاتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو وائی فائی کا پیج کھولنا ہے تو یہ کام کسی بھی ایپلیکیشن آئکن کو تھوڑی دیر پریس کرکے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیپٹک ٹچ سے ٹارچ کی روشنی کو بڑھایا یا کم کیا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو آئی فون کا کنٹرول سیل سوائپ کرکے ٹارچ پر تھوڑی دیر ٹیپ کو ہولڈ کرکے رکھنا ہے، جس کے بعد انٹینسٹی کے مختلف لیول سامنے آجائیں گے، آپ اپنی مرضی کا انٹینسٹی لیول آن کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اسکرین ریکارڈنگ کرتے ہوئے اگر مخصوص آئکن پر ٹیپ کرکے ہولڈ کیا جائے تو مائیکروفون آن کرنے کا آپشن بھی سامنے آجائے گا، یعنی آپ آواز کے ساتھ بھی اسکرین ریکارڈنگ کرسکتے ہیں۔ ہیپٹک ٹچ کی مدد سے آپ صرف کلاک پر ٹیپ اور ہولڈ کرکے ٹائمر یا اسٹاپ واچ کا ایکسس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
Formula: Press app icon > Open quick settings > Adjust torch intensity or access features.
اگر آپ کو گیلری میں موجود تصویر کسی کو واٹس ایپ کرنی ہے یا پھر کسی اور ایپلیکیشن پر بھیجنی ہے تو اس کے لیے ایپ میں جاکر گیلری کھولنے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ گیلری میں جاکر فوٹو کو تھوڑی دیر پریس کریں، جس کے بعد کاپی کا آپشن آجائے گا، اس پر کلک کرکے آپ کسی بھی چیٹ میں وہ تصویر پیسٹ کرکے سینڈ کرسکتے ہیں۔
Formula: Open gallery > Long press photo > Tap copy > Paste in chat.
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسٹاگرام پر ریل دیکھتے ہوئے ہم میوزک پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر کہیں بھی کوئی دھن پسند آجائے تو دوبارہ سننے کے لیے اس کا نام جاننا چاہتے ہیں، تو اس کا حل بھی آئی فون میں موجود ہے۔
اس کے لیے آپ کو آئی فون کے کنٹرول پینل پر Shazam Music Recognition کو آن کرنا ہوگا۔ جس کے بعد فون کچھ سیکنڈ میوزک سن کر اس کی تفصیلات آپ کی اسکرین پر شئیر کر دے گا۔
Formula: Control Panel > Enable Shazam > Let it listen to music.
اس فیچر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ بیک ٹیپ فیچر آن کرنے کے لیے سب سے پہلے سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد accessibility پھر touch پر کلک کریں اور پھر سب سے نیچے آ کر back tap کے آپشن پر کلک کرنا ہے۔
ڈبل ٹیپ پر کلک کرنے سے وہ تمام فیچرز سامنے آجائیں گے جن کو آپ سیلیکٹ کرسکتے ہیں۔ اس میں اسکرین روٹیشن، ٹارچ، لاک اسکرین اور اسکرین شاٹ وغیرہ شامل ہیں۔
آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی فیچر سیلیکٹ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ٹرپل ٹیپ کا آپشن بھی موجود ہے۔ ان دونوں فیچرز کے ساتھ آپ موبائل کھولے بغیر ہی مطلوبہ کام کر سکتے ہیں۔
Formula: Settings > Accessibility > Touch > Back Tap > Assign actions to double or triple tap.
آپ کے آئی فون کی اسکرین لاک ہونے کے بعد اگر کوئی آپ کا کنٹرول سینٹر ایکسس کرسکتا ہے، تو وہ بہت آسانی سے آپ کے فون کو ایئر پلین موڈ پر ڈالنے کے علاوہ اور بھی کئی تبدیلیاں کرسکتا ہے۔
اس ایکسس کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے سیٹنگز میں جائیں اس کے بعد face id and passcode یا touch id and passcode par اپنا پاس کوڈ ڈالیں، جس کے بعد آپ کے سامنے کئی آپشنز آجائیں گے، پھر allow acces when locked کے نیچے notification center اور control center کا آپشن آف کردیں۔ ایسا کرنے سے کوئی بھی آپ کی لاک اسکرین پر ایکسس حاصل نہیں کرسکے گا۔
Formula: Settings > Face/Touch ID & Passcode > Enter passcode > Disable “Allow access when locked” options.
کچھ لوگ کسی ضروری اور ارجنٹ کام کے لیے آپ کا فون مانگتے تو ہیں، لیکن شرافت سے واپس کرنے کے بجائے فوٹو گیلری یا کوئی دوسری ایپ کھنگالنے بیٹھ جاتے ہیں۔
لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں، کیوں کہ آئی فون اس مسئلے کا بھی حل دیتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگز میں جائیں اور پھر accessibility میں جا کر سب سے نیچے guided access پر کلک کرکے اسے آن کر لیں۔
اس کے بعد پاس سیٹ گائڈڈ پاس کوڈ سیٹنگ کا آپشن آجائے گا، کوئی بھی پاس کوڈ ٹائپ کریں اور ری ٹائپ کرکے کنفرم کریں۔ اب سیٹنگز سے باہر آجائیں۔
جس ایپ تک ایکسس دینا چاہتے ہیں اسے کھولیں، 3 بار پاور کا بٹن دبائیں، اوپر اسٹارٹ کا بٹن نمودار ہوجائے گا، اس پر کلک کردیں، اب آپ کا گائڈڈ ایکسس اسٹارٹ ہوچکا ہے۔
Formula: Settings > Accessibility > Guided Access > Enable and set a passcode.
فون کی سیٹنگز میں جاتے ہی سب سے پہلے ایپل آئی ڈی نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ سے کوئی بھی فون کھولنے والا آپ کی ایپل آئی ڈی میں جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اس کو ہٹانا ممکن ہے۔
سب سے پہلے اسکرین ٹائم میں جائیں پھر content and privacy restrictions میں جا کر allow changes میں جا کر account changes پر کلک کریں، اور don’t allow پر کلک کر دیں۔ اس سے ایپل آئی ڈی پر کوئی ایکسس حاصل نہیں کرسکے گا۔
Formula: Settings > Screen Time > Content & Privacy Restrictions > Account Changes > Set to “Don’t Allow”.
جی ہاں، آئی فون کے پاور بٹن کو دبا کر “سیکرٹ” بولنے سے آپ کا آئی فون، کیمرہ کو اندرونی طور پر کھول کر تصویر کھینچ سکتا ہے۔ اس ٹپ سے خاص طور پر اس وقت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جب آپ جلدی میں ہوں اور کیمرہ کھولنے کا وقت نہ ہو۔ بس اس کے لیے آپ کو سیٹنگ میں جا کر اس کا شارٹ کٹ ایڈ کرنا ہوگا۔
Formula: Settings > Shortcuts > Assign “Secret” to take a photo.
آئی فون کا سری فیچر آپ کے روزمرہ کے کئی کاموں کو آسان بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت کم ہو یا آپ ہاتھوں سے کام نہ کرسکیں، تو صرف “Hey Siri” کہیں اور اپنی ہدایت دیں۔
مثال کے طور پر آپ سری سے کال کرنے، میسج بھیجنے، یاد دہانی سیٹ کرنے، الارم لگانے، موسم کی معلومات لینے یا کسی ایپلیکیشن کو کھولنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ سری آپ کے کمانڈز کو فوراً سمجھ کر عمل کرے گی، اور یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا مصروف وقت میں بہت کارآمد ہوتا ہے۔
Formula: Say “Hey Siri” > Give command (e.g., set alarm, call, or send message).
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی فون سیٹنگ سیٹنگز میں کرسکتے ہیں سب سے پہلے جس کے بعد اس کے لیے کے لیے آپ اس کے بعد کوئی بھی آئی فون کا آپشن اگر آپ
پڑھیں:
کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
اڑن طشتریوں اور خلائی اغوا کی کہانیوں کو بھول جائیں کیونکہ اب سائنسدان زمین سے باہر زندگی کی تلاش کو ایک منظم اور سنجیدہ سائنسی مشن کے طور پر انجام دے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اگلی دہائی میں ہمیں اس کا کوئی ثبوت بھی مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت زمین سے باہر زندگی کی تلاش کئی محاذوں پر جاری ہے۔ مریخ پر ناسا کا پریزروینس روور نمونے جمع کر رہی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں زمین پر واپس لا کر تجزیہ کیا جائے گا۔
نظام شمسی کے منجمد چاندوں پر مشن بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ان کی سطح کے نیچے چھپے سمندروں میں زندگی کے آثار تلاش کیے جا سکیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات ہماری کہکشاں میں موجود دیگر سیاروں کی فضا کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ’بائیو سگنیچر‘ یعنی حیاتیاتی نشان کا پتا چل سکے۔
مزید پڑھیے: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ
برطانیہ کے ماہر فلکیات لارڈ مارٹن رِیس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے 10 سالوں میں ہمارے پاس یہ جاننے کے لیے کوئی ثبوت ہوگا کہ قریبی سیاروں پر کوئی حیاتیاتی سرگرمی موجود ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واقعی ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔
مریخ پر زندگی؟ ایک ممکنہ اشارہستمبر 2025 میں ناسا نے اعلان کیا کہ مریخ کے جیجیرو کریٹر میں پرانے دریا کے کنارے سے ملنے والے مَڈ اسٹونز میں ایسے معدنیات دریافت ہوئے ہیں جو زمین پر عام طور پر حیاتیاتی عمل کے نتیجے میں بنتے ہیں جیسے گریگائٹ اور ویوینائٹ۔
اگرچہ یہ دریافت حتمی ثبوت نہیں ہے لیکن اسے مریخ پر ماضی کی زندگی کی ایک ممکنہ علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ان نمونوں کو زمین پر لا کر جدید لیبارٹریز میں تجزیہ کرنے کے بغیر کوئی یقینی بات نہیں کی جا سکتی اور فی الحال ناسا کے ’مارس سیمپل ریٹرن مشن‘ کو فنڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک نے خلائی مخلوق کے وجود کے حوالے سے اپنی رائے بتادی
اوپن یونیورسٹی یو کے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سوزانے شونزر کا کہنا ہے کہ اگر مریخ پر زندگی رہی ہے تو چٹانوں اور پانی کے تعاملات میں اس کے ثبوت چھپے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان نمونوں کی باریک بینی سے جانچ کرنی ہوگی۔
آئس چاند: ایک نیا افقسائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اگر زندگی کسی ایسے مقام پر دریافت ہو، جو زمین سے بالکل مختلف ہو، تو یہ زندگی کے آزاد آغاز کا ناقابل تردید ثبوت ہوگا۔
یورپا (Jupiter کا چاند) اور انسلیڈس (Saturn کا چاند) اس دوڑ میں سرِفہرست ہیں جہاں سمندر برف کی موٹی تہہ کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی
ناسا کا یورپا کلپر اور یورپی ایجنسی کا جوس مشن بالترتیب سنہ 2030 اور سنہ 2031 میں یورپا پہنچیں گے۔ یہ مشنز زندگی کا براہ راست ثبوت تو نہیں لائیں گے لیکن ماحول اور سمندر کی ساخت کا جائزہ لیں گے تاکہ مستقبل میں برف کے نیچے مشینیں بھیجنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
زمین جیسے سیارے؟ نیا مشاہدہاب تک ماہرین فلکیات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ’ایگزو پلینٹس‘ (یعنی دیگر ستاروں کے گرد گھومنے والے سیارے) دریافت کر چکے ہیں۔ ان میں سب سے دلچسپ نظام TRAPPIST-1 ہے، جس میں زمین جیسے 7 سیارے موجود ہیں جن میں سے تین ‘قابل رہائش’ زون میں آتے ہیں۔
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اب ان سیاروں کی فضا کا تجزیہ کر رہی ہے۔ ستمبر 2025 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق TRAPPIST-1e سیارے پر ایک ہلکی سی فضا کے آثار ملے ہیں اور سنہ 2026 میں مزید واضح نتائج متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر
ناسا کے ایکس پلینٹ سائنس انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر جیسسی کرسچنسن نے کہا کہ اگر ہمیں ان سیاروں پر فضا کا سراغ ملا تو اگلے 20 سال کی تمام تحقیقی کوششیں انہی سیاروں پر مرکوز ہو جائیں گی۔
ذہین مخلوق (انٹیلیجنٹ لائف) کی تلاش کا آغاز 20ویں صدی کے وسط میں سیٹی پروگرام سے ہوا تھا جو ریڈیو سگنلز کے ذریعے دیگر دنیاوں سے رابطہ تلاش کرنے کی کوشش تھی۔
مزید پڑھیے: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے
آج، بریک تھرو لسٹن جیسے پروگرام دور دراز کے سیاروں سے ممکنہ ریڈیو سگنلز کا تجزیہ کر رہے ہیں جبکہ 2028 میں شروع ہونے والا اسکوائر کلومیٹر ایرے ریڈیو ٹیلی اسکوپ ان کوششوں کو نئی وسعت دے گا۔
پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے جیسن رائٹ کہتے ہیں کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر کوئی سگنل آیا تو ہم اسے کسی بھی وقت پکڑ سکتے ہیں۔
خاموش خلا بھی ایک جواب ہےزندگی کی تلاش کی تمام کوششیں ہمیں یہ سکھا رہی ہیں کہ زمین سے باہر زندگی ممکن ہے لیکن ضروری نہیں کہ عام ہو۔ ڈاکٹر ساشا کوانز کہتے ہیں اگر ہمیں کچھ نہیں ملتا تو یہ بھی ایک اہم سائنسی نتیجہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کچرا لانے والا جہاز پرواز کے لیے تیار
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ زندگی واقعی کائنات میں نایاب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خلائی مخلوق خلائی مخلوق کا سراغ خلائی مخلوق کی نشاندہی فلکیات مریخ