لاہور:

پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر  رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی  ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے  اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہتا۔

میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں۔ 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی علیمہ خان

پڑھیں:

اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک  )زندگی بھر جیل میں رہوں گا، نہیں جھکوں گا، عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی بھر جیل میں رہنے کو تیار ہوں، لیکن سر نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کر رہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس عام قیدیوں کے حقوق بھی نہیں، انہیں 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام بالکل واضح ہے کہ وہ نہیں جھکیں گے، ان پر کتنا بھی تشدد کیا جائے، وہ غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہن کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں صرف اس لیے رکھا گیا ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب والوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ریلیز ہونے والے ہیں اور ڈیل ہو گئی ہے لیکن اب سمجھ میں آیا کہ اس طرح کے بلاگز لوگوں کا درجہ حرارت ٹھنڈا رکھنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے کہ اپنے نظریے پر قائم نہ رہنے والے کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی کی بہن کا کہنا تھا کہ جب عمران خان یہ باتیں کر رہے تھے تو بہت غصے میں تھے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلایا جائے گا بلکہ تحریک ملک گیر ہو گی۔
مزید پڑھیں :’اونٹ نے تسلی سے اپنے دانت چیک کروا دیے‘، کراچی میں جانور نے شہری کا ہاتھ چبا لیا

متعلقہ مضامین

  • بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی
  • بانی پی ٹی آئی کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ علیمہ خان نے بتادیا
  • پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے( ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، عمران خان)
  • عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، علیمہ خان
  • تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل،پارٹی کیلئے اہم ہدایات جاری
  • جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے
  • اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان
  • پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، عمران خان
  • ساری زندگی جیل میں رکھ لیں تب بھی نہیں جھکوں گا، عمران خان
  • بانی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی