کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری سعودی عرب کے قونصل خانہ پہنچے تو قائم مقام قونصل جنرل عبدالرحمن سعد جمعہ اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنرسندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے قونصل جنرل سے ون آن ون ملاقات میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم کا سعودی عرب سے جذباتی لگائو ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پر کشش شعبوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، قائم مقام قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو قرآن شریف اور ریاض شہر کانسووینئر بھی پیش کیا ۔ قبل ازیں قونصل خانہ میں ریڈ کارپیٹ استقبال پر گورنرسندھ نے قائم مقام قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ، گورنر سندھ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے لئے سعودی عرب کے سفارتی کردار کو بیحد سراہتے ہوئے قونصل جنرل کو گلدستہ اور مٹھائی بھی دی ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعودی عرب کے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 
  • اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات