انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال9 ماہ میں گردشی قرض484 ارب روپے بڑھا تھا اور مارچ 2024 میں گردشی قرض2794 ارب روپے تھا۔
عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ
مزید :