روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یوکرین مسئلہ حل کرانے کے لئے چینی صدر سے مدد مانگی ہے، یورپی یونین کو یوکرین کیلئے امداد بڑھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے، کوئی ٹک ٹاک کو خرید لے اورآدھی آمدنی امریکہ کو دے۔
مصنوعی ذہانت منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اس منصوبے سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی، اے آئی منصوبے میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔