ہم کوئی ریلیف نہیں، انصاف مانگ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم تو کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، ہم تو انصاف مانگ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انکی خواہش اور کوشش ہے ان کے بچوں کے علاوہ قوم کا کوئی بچہ نہ پڑھے۔ اس فیصلے کا مذاکراتی عمل پر فرق تو پڑے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سنی اتحاد کونسل نے کہا
پڑھیں:
عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔
کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔