امریکامیں شدید سردی: ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
الاباما: امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد ریاستوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، امریکی ریاست الاباما میں 6 انچ تک برف پڑنے سے برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
فلوریڈا میں ریکارڈ 4 انچ برفباری ہوئی، طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، ٹیکساس میں 4 انچ برفباری ہوئی ہے، 8 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
ریاست لوویزیانا میں 10 انچ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکا میں 3 کروڑ سے زائد شہریوں کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
امریکا کی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی جل گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ریاست نیوجرسی کے علاقے پائن لینڈز کے جنگلات میں لگی آگ بیس سال میں سب سے بڑی آگ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اہلکاروں کا بتانا ہے کہ 2007ء میں ایسی ہی آگ سے 17 ہزار ایکٹر علاقہ متاثر ہوا تھا جبکہ موجودہ آگ 12 ہزار 500 ایکٹر سے زیادہ رقبہ پر پھیل چکی ہے اور اس پر 40 فیصد قابو پایا جا چکا ہے۔
آگ کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے آبادی کو فی الحال خطرہ نہیں تاہم 13 سو گھر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہونے کی صورت میں تین سے پانچ ہزار افراد کو انخلاء کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں، آگ سے قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ریاست کی لیفٹیننٹ گورنر تاہیشہ وےTahesha Way نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
Post Views: 1