اسلام ٹائمز: طلباء کی طرف سے اپنی فکری اور ذہنی نشوونما کیلئے مندرجہ ذیل سرگرمیوں کا کوئی باقاعدہ سلسلہ شروع کرنے کے شوق کا اظہار بھی کیا گیا، جیسے متن شناسی، سوشل سائنسز سے آشنائی، اسلامی فن و ثقافت، انسانی تہذیب و تمدن، زبان و ادب (شاعری، تقریر، خطابت، تحریر)، اسلام میں قصص اور داستان گوئی و داستان نویسی کا فن، ادب اطفال، فکشن اور فینٹسی سے اجمالی آشنائی، مصنوعی ذہانت (AI)، صحت و صفائی، فرسٹ ایڈ۔۔۔ رپورٹ: مزمل حسین
(انچارج دارالتحقیق جامعہ الرّضا)

جامعہ الرضا بارکہو، اسلام آباد میں دارالتحقیق کی باقاعدہ فعالیت کا آغاز نومبر 2024ء میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے ہوا۔ اس شعبے کا مقصد طلباء کی علمی، تحقیقی اور عملی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ آغاز میں ہی ادارے کے شعبہ تحقیق سے متعلقہ اساتذہ کرام نے چند ذمہ دار افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، تاکہ شعبہ تحقیق کے امور کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر راقم الحروف کو شعبہ تحقیق کا انچارج مقرر کیا گیا۔ شعبہ تحقیق کی پہلی سرگرمی کے طور پر ان طلباء کی نشاندہی کی گئی، جو تعلیم و تربیّت کا از خود شوق دوسروں کی نسبت زیادہ رکھتے تھے۔

اس کیلئے چند مرتبہ مختلف طریقوں سے سروے کیا گیا اور ان طلباء کی مہارتوں کو مزید نکھارنے اور بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ان طلبا کیلئے کمپوٹر سے آشنائی کا کورس شروع کیا گیا۔ اس کورس کیلئے ابتدا میں ہی ماہانہ تقریباً 40 گھنٹوں کا وقت طے کیا گیا تھا۔ جس میں طلبہ کو کمپیوٹر کے بنیادی استعمال کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ آفس (ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ) کے بنیادی کام سکھائے گئے۔ یہ فقط کمپیوٹر سے آشنائی کا کورس ہی نہیں تھا بلکہ اس سے جامعۃ الرضا کی پہلے سے موجود کمپیوٹر لیب کو فعال کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسی کورس کے دوران طلباء میں کی دیگر صلاحیتوں مثلاً 1۔ روش تحقیق، 2۔ مباحثہ، 3۔ فنِ خطابت، 4۔ تحریری صلاحیتوں اور گفتگو کی مہارتوں کی جانچ پرکھ اور ان کی سطح کی میزان کا تعیّن بھی ساتھ ساتھ کیا جاتا رہا۔ یہ کورس مکمل ہونے کے بعد مدرسے کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے دارالتحقیق کی سرگرمیوں میں حصّہ لینے کے شوق کا اظہار کیا، جس کی روشنی میں شعبہ تحقیق کی سرگرمیوں میں کو مزید وسعت دینے کے لیے 8 جنوری 2025ء کو شعبہ تحقیق کے مسئولین کی ماہانہ وار نشست ہوئی، جس میں گذشتہ مہینے کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور ادارے اور طلباء کی ضرورت کے پیشِ نظر مندرجہ ذیل مزید شعبہ جات اور مسؤلین کا انتخاب کیا گیا:

1۔ کمپیوٹر تعلیم:
وہ طلبہ جو پہلے تربیت حاصل نہ کرسکے، ان کے لیے دوبارہ مواقع فراہم کیا جائے۔ جنہوں نے پہلے کورس کیا ہے، وہ اپنا پریکٹیکل منظم انداز میں جاری رکھیں، تاکہ بھول نہ جائیں۔

2۔ مطالعاتی و تربیتی فلمیں و ڈاکومنٹریز:
بہت ساری ایسی معلومات اور تربیتی سرگرمیاں ہیں، جن میں تاریخی و مستند ڈاکومنٹریز اور فلمیں بہت زیادہ مفید اور موثر ہیں۔ چنانچہ اس سلسلے کو  منظم انداز میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

3۔ مقالہ نویسی اور مضمون نویسی:
ایک دینی طالب علم کی زندگی میں مقالہ نویسی اور مضمون نویسی کی اہمیت سے ہر شخص باخبر ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر اس شعبے کیلئے مسئول کا تعیّن بھی کیا گیا اور باہمی مشورے سے اس کے آغاز کا شیڈول بھی مرتب کیا گیا۔

4۔ فنِ خطابت:
فن خطابت اور دینی طلباء لازم و ملزوم ہیں۔ خطابت کو  پُرکشش لیکن تحقیقی اور علمی انداز میں سیکھنے کیلئے اس شعبے کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

5۔ مختلف ادیان، مسالک اور اسلامی علوم و فقہی تقسیم کار سے آشنائی:
دینی طلبا کی ذہنی و قلبی وسعت کیلئے مختلف ادیان، مسالک اور اسلامی علوم و فقہی تقسیم کار سے آشنائی ضروری ہے۔ اس کیلئے بھی باقاعدہ سوچنے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے ایک مسئول کا انتخاب کیا گیا۔

6۔ اسکاؤٹنگ اور سپورٹس:
جامعۃ الرضا کے طلباء کو سپورٹس اور اسکاوٹنگ کی معیاری سہولیات اور امکانات کی فراہمی کیلئے حسبِ امکان شرائط کو فراہم کرنے کیلئے بھی ایک مسئول کا انتخاب کیا گیا۔

یاد رہے کہ طلباء کی طرف سے اپنی فکری اور ذہنی نشوونما کیلئے مندرجہ ذیل سرگرمیوں کا کوئی باقاعدہ سلسلہ شروع کرنے کے شوق کا اظہار بھی کیا گیا، جیسے متن شناسی، سوشل سائنسز سے آشنائی، اسلامی فن و ثقافت، انسانی تہذیب و تمدن، زبان و ادب (شاعری، تقریر، خطابت، تحریر)، اسلام میں قصص اور داستان گوئی و داستان نویسی کا فن، ادب اطفال، فکشن اور فینٹسی سے اجمالی آشنائی، مصنوعی ذہانت (AI)، صحت و صفائی، فرسٹ ایڈ۔۔۔

چنانچہ اس کیلئے "پرورشِ فکر" کے عنوان سے ایک الگ شعبے کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے ایک دوست کو ٹاسک دیا گیا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ تمام سرگرمیاں جامعۃ الرضا کے طلباء نے اپنے ذوق و شوق سے شروع کی ہیں اور ان کا وقت بھی وہ خود ہی منظم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان ساری سرگرمیوں کی مدیریت بھی خود طلباء ہی کرتے ہیں، جس سے ان کی مدیرانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں کو بھی نکھرنے کا موقع مل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طلباء کی تحقیق کی کیا گیا اور اس اور ان

پڑھیں:

جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ

اسلام ٹائمز: محفل کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ قرآن مجید کا عملی پیکر ہے۔ قرآن ہی وہ منشور ہے، جو پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعر و ادب میں قرآنی روح جھلکنی چاہیئے، تاکہ یہ محض الفاظ کا کھیل نہ رہے بلکہ نسلوں کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے امام محمد باقر علیہ السلام کی روایت نقل کی کہ جو ہماری شان میں ایک شعر کہے، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے گھر عطا فرماتا ہے۔ رپورٹ: علی احمد نوری، سکردو بلتستان

جامعۃ النجف سکردو میں ولادت باسعادت حضرت ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے نہایت شایانِ شان جشن صادقینؑ اور پررونق محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ اس پرنور محفل میں علم و ادب کی خوشبو، تلاوت و منقبت کی صدائیں اور معرفت و عقیدت کے رنگ ایک ساتھ سمٹ آئے۔ تقریب کی صدارت جامعہ کے پرنسپل جید عالم دین اور مترجم حجت الاسلام شیخ محمد علی توحیدی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر معروف محقق اور مصنف حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز گروہ قراء جامعۃ النجف کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس نے سامعین کے دلوں کو منور کر دیا۔ اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبولؐ مولانا معراج مدبری اور ہمنوا نے عقیدت و محبت کے ساتھ پیش کی۔ ننھے منقبت خواں عدن عباس اور دیباج عباس نے اپنی معصوم آوازوں میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ مشاعرے کے سلسلے میں ایک کے بعد ایک خوشبو بکھیرتے شعراء کرام نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

جامعہ کے فارغ التحصیل اور معروف شاعر مولانا زہیر کربلائی نے اپنے معیاری اور پُراثر کلام سے داد تحسین وصول کی۔ طالب علم عقیل احمد بیگ نے بلتی زبان میں قصیدہ پڑھ کر سامعین کو ایک روحانی کیفیت سے ہمکنار کیا۔ نوجوان شاعر عاشق ظفر نے بارگاہِ رسالت میں معرفت سے بھرپور اشعار پیش کیے۔ معروف قصیدہ خواں مبشر بلتستانی نے بلتی قصیدہ سادہ مگر پرخلوص لہجے میں سنایا۔ رثائی ادب کے شناسا اور نوحہ نگاری کی دنیا کے معتبر نام عارف سحاب نے بھی اپنے پُراثر اشعار کے ذریعے محفل کو رنگین بنایا۔ جامعہ کے ہونہار طالب علم محمد افضل ذاکری نے بارگاہِ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں منقبت پیش کی۔ شاعرِ چہار زبان سید سجاد اطہر موسوی نے معرفت آمیز اشعار پیش کیے جنہیں سامعین نے بےحد سراہا۔

محفل کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ قرآن مجید کا عملی پیکر ہے۔ قرآن ہی وہ منشور ہے، جو پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعر و ادب میں قرآنی روح جھلکنی چاہیئے، تاکہ یہ محض الفاظ کا کھیل نہ رہے بلکہ نسلوں کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے امام محمد باقر علیہ السلام کی روایت نقل کی کہ جو ہماری شان میں ایک شعر کہے، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے گھر عطا فرماتا ہے۔ صدرِ محفل شیخ محمد علی توحیدی نے آخر میں اپنے عمیق اور ادبی اشعار کے ذریعے محفل کو معرفت کے ایک اور جہان میں داخل کر دیا۔ انہوں نے تمام شرکاء اور شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محافل نہ صرف جشن ولادت ہیں بلکہ ایک تعلیمی اور فکری نشست بھی ہیں۔

اختتام پر جامعہ کے فارغ التحصیل مولانا سید امتیاز حسینی نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام کی سعادت حاصل کی، جس کے ساتھ یہ پرنور محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس عظیم الشان تقریب کے نظامت کے فرائض اردو اور بلتی زبان کے معروف شاعر و استاد جامعہ شیخ محمد اشرف مظہر نے انجام دیئے، جنہوں نے اپنے شایستہ اور پُراثر انداز سے محفل کو مربوط رکھا۔ یہ محفل، جس میں علم و ادب، نعت و منقبت اور معرفت و عقیدت کے سب رنگ جلوہ گر تھے، سکردو کی علمی و ثقافتی فضا میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر