تنزانیا میں ماربرگ وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ڈوڈوما (انٹرنیشنل ڈیسک) تنزانیا کی صدر سامیہ صولحو حسن نے کاگیراکے علاقے میں ماربرگ وائرس کی تصدیق کردی۔ ابتدا میں تقریباً 25 مریضوں میں وائرس کا شبہہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم ان کے طبّی نتائج منفی نکلے ۔ حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی ادارئہ صحت نے بھی کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے میںحکومت کی مدد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماربرگ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹواپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے محمود اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومتی جبر سے پریشان ہیں، وہ سب اس آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج سب کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے، شوگر مافیا کا اسکینڈل سب کے سامنے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو آگاہ کیا، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے نکات پر گفتگو ہوئی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس وقت غریب آدمی 200 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہے، آج سوال کرنے والوں پر تلوار لٹکا دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی آزادی چھین لی گئی ہے، میڈیا سمیت معاشرے کے دبے افراد کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پُرامن طریقوں سے سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے، ہم عام آدمی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر احتجاج کو تیار ہیں۔