واشنگٹن ڈی سی — 

ایوان نمائندگان کی ہوم لینڈ سکیوریٹی کمیٹی نے بد ھ کے روز خطرات کے جائزے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیو آرلینز میں ٹرک ہجوم پر چڑھانے کے ذریعہ 14 افراد پر جان لیوا حملے اور جون 2024 میں داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبہ میں آٹھ تاجک شہریوں کی حراست کا حوالہ دیا۔

کمیٹی کے چیئر مین ریپبلیکن مارک گرین نے ایک بیان میں کہا "مغالطے میں نہ رہیں، اب بھی تمام روشنیاں سرخ (خطرے کے) رنگ میں ہیں۔”

گرین نے کہا کہ نیو اورلینز میں ہونے والا دہشت گرد حملہ یہ یاد دلاتا ہے کہ امریکہ کو اب بھی دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہے اور یہ مسلسل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر کی دہشت گرد تنظیمیں اور جہادی نیٹ ورک امریکی سر زمین پر بھرتیاں کرنے اور لوگوں کو بنیاد پرست بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔




ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر 2023 کے دہشت گرد حملے کے بعد انتباہ کیا تھا کہ اس سے دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کی ترغیب ملے گی۔

گزشتہ سال رے نے خبر دار کیا تھا کہ ایف بی آئی کی امریکی سرزمین پر ایسے کسی مربوط دہشت گرد حملے کے بارے میں پریشانی بڑھ رہی ہے جیسا کہ مارچ میں داعش نے ماسکو میں ایک میوزک ہال پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔

بدھ کو امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کہااس کے بعد سے ایسا کچھ نہیں ہوا جو اس قسم کے دہشت گرد واقعہ کے بارے میں خطرات کو کم کرے۔

وائس آف امریکہ کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ ادارے نے بارہا اور عوامی سطح پر یہ کہا ہے کہ امریکہ کو دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا ماحول درپیش ہے۔

بیان میں کہا گیا جیسا کہ نیو اورلینز میں نئے سال کے موقع پر ہونے والا حملہ ظاہر کرتا ہے یہ خطرہ ابھی کم نہیں ہوا ہے۔




کانگریس کے رکن ریپبلیکن مارک گرین نے بدھ کو خطرات میں اضافے کا سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت کو ٹھیرایا اور کہا کہ گزشتہ چار سالوں کی قومی سلامتی کی غلطیوں کی وجہ سے دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

جواب میں ڈیمو کریٹک قانون سازوں نے اس معاملے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تبصروں کی کمیٹی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تائیدحاصل نہیں ہوتی۔

ا "ٹیرر تھریٹ سنیپ شاٹ”

کمیٹی کا "ٹیرر تھریٹ سنیپ شاٹ” نام کا جائزہ اپریل 2021 کے بعد سے امریکہ کی 30 ریاستوں میں 50 دہشت گردی کے کیسوں کا حوالہ دیتا ہے جبکہ 2023 کے بعد سے مغربی یورپ میں دہشت گردی سے متعلق 187 حراستیں، حملے اور منصوبے عمل میں آئے۔

ہوم لینڈ سکیوریٹی کے محکمے نے پچھلے سال اکتوبر میں، 2025 کے لیے خطرات کے جائزے میں بھی اسی قسم کا انتباہ کیا تھا۔

امریکہ میں دہشت گردی کے خطرات کا ماحول اگلے سال بھی زیادہ رہے گا۔

ادارے نے بڑے خطرے کو ان افراد سے منسوب کیا تھا جو بڑے دہشت گرد گروپوں سے تعلق نہیں رکھتے ہوں گے۔

مذکورہ جائزے میں کہا گیا تھا کہ یہ خطرات تنہا حملہ آوروں یا چھوٹے گروپوں کی جانب سے ہوں گے جن کے محرکات میں نسلی، مذہبی، صنفی یا حکومت مخالف شکایات، سازشی منصوبے اور ذاتی عوامل شامل ہوں گے۔




دریں اثنا، واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک ایند انٹرنیشنل اسٹڈیز کی بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ میں خبر دار کیا گیا کہ اگرچہ داعش اور القاعدہ کے عزائم اور ناجائز فائدہ اٹھانے کے بارے میں پریشان ہونے کی وجوہات موجود ہیں لیکن امریکہ کے اندر دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔

رپورٹ کے مطابق طویل المعیاد رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں جہادی دہشت گردی واپس نہیں آرہی ہے۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش اور القاعدہ کا کردار ترغیب دینے کا ہے نہ کہ براہ راست امریکہ پر حملہ آور ہونے کا۔

اس کے علاوہ، رپورٹ کے مطابق، جہادی دہشت گردی کے حملوں کی شدت داعش کی خلافت کے دنوں سے کم ہوگئی ہے۔

سی ایس آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2020 اور 2023 کے دوران سالانہ اوسطاّ 38 حملوں یا ان کے منصوبوں کا پتا چل تھا۔تاہم گزشتہ سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 21 منصوبے یا حملے ریکارڈ کیے گئے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دہشت گردی کے کے بارے میں امریکہ میں ایف بی آئی نے کہا کہ کیا تھا میں کہا کے بعد کہ میں

پڑھیں:

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

سرگودھا: (آئی پی ایس) سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔
سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ کے اندر احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور بلال اعجاز سمیت تمام 50 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، وہ تاحال مفرور ہیں، عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کو سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی سے نجات کے لیے پاک ایران تعاون ناگزیر
  • کیچ، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کی تقریر شئیر کرنے پر 7 سالہ بچہ عدالت میں پیش
  • ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
  • جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
  • ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم
  • ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم
  • انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
  • اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر تشدد دہشت گردی ہے، فرانس