کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔
اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔
سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔