پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس151کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر ٹاسک فورس پاک بحریہ کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کا ایک مرتبہ پھر راہ فرار، ایس سی اووزرا سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت
بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی اووزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔
پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، خطاب کیا اور کہا کہ بالآخربھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے، علاقائی امن کیلئے بھارت کو ایک اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہوگا۔