شاہ رخ خان اور الو ارجن ایک ساتھ، مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارتی سینما کے دو بڑے سپر اسٹارز، شاہ رخ خان اور الو ارجن، تھمز اپ کے نئے اشتہار کے لیے ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
اس اشتہار کے ذریعے دونوں پین انڈیا اسٹارز کی جوڑی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے تیار ہے۔
بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق، دونوں اداکار تھمز اپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اور کمپنی نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ اشتہار میں پیش کیا جائے۔
ایک ذرائع نے بتایا، “شاہ رخ خان اور الو ارجن کی مقبولیت پین انڈیا سطح پر ہے۔ شاہ رخ خان جہاں ہندی سینما کے بادشاہ ہیں، وہیں الو ارجن نے پشپا کی کامیابی کے بعد ہندی بولنے والے علاقوں میں زبردست فین بیس بنا لی ہے۔ دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے ایک بڑا لمحہ ہوگا۔”
یہ واضح نہیں ہے کہ اشتہار کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے یا جلد ہونے والی ہے۔ تاہم، انڈسٹری کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنک کے اشتہارات عام طور پر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ریلیز کیے جاتے ہیں، جب موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔
شاہ رخ خان نے 2022 میں تھمز اپ کے لیے پہلا اشتہار کیا تھا، جس میں انہیں فلم “پٹھان” کے روپ میں ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ اشتہار وائرل ہوگیا تھا اور “پٹھان” کے لیے جوش و خروش میں اضافہ کر گیا تھا۔ دوسری طرف، الو ارجن کو نومبر 2024 میں تھمز اپ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا، اور اب وہ اس اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان الو ارجن ایک ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
مزید :