کراچی، گلشن اقبال سے لاپتہ 15 سالہ لڑکی نوشہرو فیروز سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو نوشہرو فیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کیا ہے، جبکہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گلشن اقبال تفتیشی پولیس نے بتایا کہ لاپتہ لڑکی کے اہلخانہ نے ملزم پر اغوا کا مقدمہ کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزم لاپتہ لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ تھا، ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔
گلشن اقبال تفتیشی پولیس لڑکی اور ملزم کو لے کر کراچی روانہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال سے لڑکی 16 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔