قاسم آباد فیزون میں گندا پانی جمع ہونے سے مکین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد فیز ون مسجد جنت، الفاطمہ زہرہ مسجد اور گھروں کے سامنے ایک ہفتے سے گنداپانی اور گندگی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے واسا قاسم آباد کو شکایت کے باوجود عملپ صفائی کیلےے نہیں پہنچا ،گھروں کے سامنے سیوریج سے بدبو اور تعفن پھیل رہاہے مسجد آنے والے نمازیوںکو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔قاسم
آباد فیز ون کی سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی اور گٹر لائنیں صاف نہ ہونے سے سڑک سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔یہ بات معروف سماجی رہنماشاہد سومرو نے جاری بیان میں کہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ایسے افراد کی گاڑی بھی بند ہوگی اور انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جب کہ اس پابندی سے پہلے سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے انکے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہونگی، مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا، گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔