اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان فضل الرحمان سے
پڑھیں:
سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماداظہر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں اظہر سیاسی اختلاف بھی ایک دائرے میں رہتے ہوئے کرتے تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم میاں اظہر کی مغفرت فرمائے،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا، جب کوئی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔
شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی
مزید :