کوئٹہ، جبل نور سے قرآن کریم کے قدیم نسخے چوری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ایف آئی آر کے مطابق رات کو چوروں نے جبل نورالقرآن غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے 120 سال قدیم نسخے چوری ہو گئے۔ ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز ’جبل نورالقرآن‘ سے نامعلوم افراد نے چرا لیا۔ تھانہ بروری پولیس نے ’جبل نور القرآن‘ کے انچارج اجمل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق منگل اور بدھ 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔ اجمل خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح 10 بجے جبلِ نورالقرآن پہنچے تو غار کے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں 12 شو کیس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ جبل نور کمیٹی کے رکن بالاج لہڑی نے بتایا کہ ’جبل نور القرآن‘ سے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن پاک اور احادیث کے نسخے چوری ہوئے، اس جگہ پر پاکستان کے حوالے باہر ممالک سے لائے گئے نسخے محفوظ تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز میں سے 81.01 فیصد پر ٹیکس اسٹمپ (محصولی مہر) موجود نہیں، جو کہ ایک بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر باقاعدہ ٹیکس اسٹیمپ پایا گیا جبکہ 6.96 فیصد برانڈز ایسے تھے جو بیک وقت ٹیکس شدہ اور بغیر ٹیکس دونوں صورتوں میں دستیاب تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی سگریٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی تقسیم کا نظام بھی سرگرم ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو وسعت دے دی ہے تاکہ بڑے تضادات کا پتا لگایا جا سکے جہاں ٹیکس دہندہ نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں بہت کم رقم ادا کی ہو۔