1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے, تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔
سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا، بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ،نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔
حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کیلئے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔ بانڈ ہولڈرز کو اگلی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 15 ہزار ڈالر تک مختص
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز روپے مالیت کراچی میں
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔