بانی پی ٹی آئی کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبر جھوٹ ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔
شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کل سب چینلز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے سے اور آنے سے منع کردیا، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تنہا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں ہے، ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔