چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
چین کے روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول اور نئے سال کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سخت سردیوں میں صوبہ لیاؤننگ کے دورے کے دوران نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقات کی
اور ان کی خیریت دریافت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ انہوں نے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں نیز سمندر پار چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے سال
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کے تحت سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج میں اپنے تمام سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے آیا ہوں۔”
انہوںنے کہاکہ استعفے جمع ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹ کی کسی بھی کمیٹی اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پارٹی پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف سخت کر چکی ہے، اور اب سینیٹ کی سطح پر بھی بھرپور سیاسی مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو پارلیمانی کمیٹیوں سے الگ کر رہی ہے۔