Islam Times:
2025-07-26@13:59:46 GMT

لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں، اقوام متحدہ

اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ تل ابیب نے واشگٹن کو یہ اطلاع دی کہ 60 روزہ جنگبندی کے اختتام پر جب تک دونوں فریقین ایک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتے اور لبنانی فوج متحارب علاقوں میں تعینات نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل، جنوبی لبنان کے بعض اسٹریٹجک مقامات پر باقی رہنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاسی عناصر کی مداخلت کے بغیر 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں۔ انہوں نے اپنا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زمینی صورت حال سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل اس وقت جنوبی لبنان کے متعدد اسٹریٹجک مقامات پر اپنی موجودگی کو طول دینے کے چکر میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی کچھ ایسی ہی ملتی جُلتی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیبنٹ کے نام سے معروف چھوٹی سیکورٹی کابینہ نے جنوبی لبنان سے صیہونی فوج کی واپسی کے فیصلے پر دستخط نہیں کئے۔ اسرائیلی اخبار Yedioth Ahronoth نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی رژیم لبنان میں جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاہم کسی بھی دراندازی کا سختی سے جواب دے گی۔ مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیل، لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر ٹرامپ انتظامیہ کو اعتماد میں لے گا۔

صیہونی میڈیا رپورٹس دے رہا ہے کہ لبنانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی بعض شقوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسرائیل ہرگز جنوبی لبنان سے نہیں نکلے گا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی کسی بھی کارروائی کا سخت و فوری جواب دے گی۔ تاہم ساری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی اس طرح کی رپورٹس سوائے پروپیگنڈے کے اور کچھ بھی نہیں۔ قبل ازیں صیہونی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ تل ابیب نے واشگٹن کو یہ اطلاع دی کہ 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر جب تک دونوں فریقین ایک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتے اور لبنانی فوج متحارب علاقوں میں تعینات نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل، جنوبی لبنان کے بعض اسٹریٹجک مقامات پر باقی رہنا چاہتا ہے۔ حالانکہ معاہدے کی رو سے اسرائیل اس بات کا پابند ہے کہ وہ 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے باہر نکلے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مابین 27 نومبر 2024ء کی صبح 4:00 بجے عالمی ثالثین کی مدد سے جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے کہ اسرائیل اور لبنان لبنان کے

پڑھیں:

امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں بلکہ باہمی تجارت چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر ثبوت الزامات لگا کر ہمیشہ اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر ردعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع میں ہوتا ہے۔ 9 مئی کے واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کا کیسز سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے خطے میں روابط بڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ کابل دورے میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پایا، جس سے خطے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
  • غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
  • حماس رہنما جنگ بندی پر راضی نہیں، وہ مرنا چاہتے ہیں اور اسکا وقت آگیا؛ ٹرمپ کی دھمکی
  • فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا
  • غزہ میں قحط کا اعلان کیوں نہیں ہو رہا؟
  • غزہ کو بھوکا مارنے کا منصوبہ، مجرم کون ہے؟
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • تنازعہ فلسطین اور امریکا
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا