محرابپور،جرم ثابت ہونے پر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے ساتھیوں سمیت اپنے باپ پر حملہ، جھگڑے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہد نجمی، محمد عاطف، محمد آصف، عارف علی، محمد راجو، محمد ارمان اور ہمایوں نجمی کو 2، 2 سال قید اور 10، 10 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے یاد رہے کہ دستگیر کالونی مورو کے رہائشی غلام سرور نجمی نے اپنے بیٹے شاہد نجمہ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مورو پولیس تھانہ پر ان پر حملے کیساتھ جھگڑے کا مقدمہ نمبر 538 سال 2023 ء درج کرایا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیج دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جرم ثابت ہونے پر
پڑھیں:
کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گے۔ آج پیپلز پارٹی وفاق کے اندر حکومت کا حصہ ہے تو کس طرح اپنے اپ کو اس سے لا تعلق کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس پارٹی کا کام ہے کہ وہ سینٹ ‘ قومی اسمبلی میں اس سلسلے کے اندر ایشو پر شفافیت قائم کریں۔ وضاحت ہو کہ یہ ایشو ہے کیا؟ اس کے اثرات ملک کے عوام پر ملک کی کسان پر کیا اثر پڑیں گے۔