گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے پر واقع زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ اور مقامی ماہیگیروں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زفائر ونڈ پاور کمپنی انتظامیہ نے مقامی ماہیگیروں کے سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر چار دن سے کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے شدید سردی میں اپنے حق کے حصول کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 13 روز سے بے روزگاری رہنے کی وجہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، آج بروز جمعرات اس مسئلے کے حل کے لیے صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، صوبائی وزیر سسئی پلیجو، ضلع کونسل ٹھٹھہ چیئرمین حمید پنہور نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے احتجاجی ماہیگیروں کے نمائندوں جن میں یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمن، ممتاز ہدو بلوچ، ضلعی کونسل ٹھٹھہ کے ممبر سچل خاصخیلی، کمال خان جوکھیہ، گھارو ٹاؤن کے وائس چیئرمین میر بابو پھنور اور زفائر ونڈ ٹربائن پاور کمپنی مینجمنٹ کے درمیان اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ میر پور ساکرو ائٹ گھارو ڈاکٹر راشد چنا کو مذاکرات کی ہدایت کی تاہم زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ نے ماہیگیروں کے مطالبات زبانی تو تسلیم کرلیے مگر دونوں کے درمیان کیے جانے والے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد مقامی ماہیگیروں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ماہیگیروں نے کہا کہ ان کے روایتی راستوں کی بندش سے ان کے روزگار اور معاشی معاملات متاثر ہو رہے ہیں جو ان کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زفائر ونڈ کے درمیان

پڑھیں:

چاندی کی قیمت میں کمی، فی تولہ 61 روپے سستی ہو گئی

کراچی: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی مزید سستی ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 309 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، اسی لیے آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 کی ناجائز حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، راجہ اظہر
  • چاندی کی قیمت میں کمی، فی تولہ 61 روپے سستی ہو گئی
  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان