جوان اور بزرگ کھیلوں میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مورو میں محکمہ کھیل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ہائی اسکول اور راشد مورائی ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ایتھ لیٹکس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی اتنی شاندار تقریب دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ کھیل کے افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان مل کر آئندہ بھی طلباء کے لیے کھیلوں کے مزید بہتر موقع فراہم کریں گے۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہیں اسپتال بھی غیر آباد ہوتے ہیں، اس لیے طلباء کے ساتھ جوانوں اور بزرگوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا اور جہاں تک ممکن ہوا کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے لیے اپنی بھرپو کوشش کروں گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھیلوں کے
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء سے خصوصی ملاقات
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے
پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں، پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا، طلبا نے اظہار خیال۔کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے انہیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں۔